لاہور : ٹیکنالوجی نے تو زندگی آسان کردی معاملات فہم ہوگئے ، جہاں جدید ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کے لیے آسائشیں پیدا کردی ہیں وہاں زراعت اور موحولیات کے میدان میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، ایسے ہی ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریا میں شجرکاری کیلئے ای ٹیگ کا منصوبہ، ایل ڈی اے نے شہریوں کی جانب سے پودوں کو براہ راست ٹیگ کرنے کیلئے گرین ایپ تیار کرلی۔
مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری
ذرائع کے حوالےسے یہ معلوم ہوا ہےکہ ایل ڈی اے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایس پی یو کی مشاورت سے ایپ تیار کی ہے، ایپ میں جدید خطوط پر نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، گرین ایپ میں ایک ارب پودے ٹیگ کرنے کی استعداد ہے، شہری پودا لگا کر تصویر کھینچ کر ایپ پر ٹیگ کریں گے، پودے کی قسم اور عمر کا تعین بھی ایپ کے ذریعے کیا جائےگا، گرین ایپ سے ایل ڈی اے پودوں کی مانیٹرنگ بھی کرسکےگا۔
اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا
دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ایل ڈی اے نے گرین ایپ اور ای ٹیگنگ کے منصوبے پر پانچ کروڑ کا بجٹ مختص کررکھا ہے، ذرائع کے مطابق گرین ایپ کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کرایا جانا متوقع ہے۔اس نئی ایپ کو پہلے پنجا ب بھر میں متعارف کروایا جائے گااور اگریہ سود مند ثابت ہوئی توپھر دیگر علاقوں میں بھی اس کو لانچ کردیا جائے گا