بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی فٹنس کوچ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایرا خان فٹنس کوچ کو ڈیٹ کر رہی ہیں-

باغی ٹی وی : گزشتہ سال مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی ایرا خان کی تصاویر اور ویڈیوز ایکس بوائے فرینڈ مشال کرپلانی کے ساتھ کافی وائرل ہوئی تھیں لیکن پھر دونوں کا بریک اپ ہوگیا ۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل نوپور شیکھر کے ساتھ ایرا کی تصویریں اشارہ کررہی ہیں وہ دوبارہ دل دے بیٹھی ہیں-

بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں گزشتہ دنوں اپنے ڈپریشن کو لے کر بات کرنے والی ایرا خان کے بارے میں خبریں گردش میں ہیں کہ وہ ان دنوں فٹنس کوچ نوپور شیکھر کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔

فٹنس کوچ نوپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایرا خان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شئیر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ کھڑے ہیں –

عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھی گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کا شکار

نوپور نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ ہم دونوں کو تیار ہونا پسند ہے اور مسکرانا بھی ۔

نوپور کی پوسٹ پرایرا خان نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہاں ، یہ تو بات ہے ہم دونوں کے ساتھ ۔ مانتی ہوں میں

نوپور کی جانب سے شئیر کی جانے والی اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ایرا خان فٹنس کوچ نوپور شیکھر کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔

انتہائی کم عمری میں اپنے ہی رشتہ داروں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا عامر خان کی بیٹی کا انکشاف

ایرا خان اور فٹنس کوچ نوپور شیکھر کے رشتے کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں لاک ڈاون کے دوران قریب آئے ہیں رپورٹ کے مطابق دونوں کی نزدیکیاں اس وقت بڑھیں جب ایرا خان نے فٹنس کی جانب رخ کیا ۔ حال ہی میں ایرا اور نوپور چھٹیوں پر مہابلیشور خان فارم ہاوس پہنچے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کی والدہ سے بھی ملاقات کرلی ہے ۔ دونوں اپنے ریلیشن شپ کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں حالانکہ اس معاملہ میں ابھی تک نہ تو عامر خان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے اور نہ ہی ایرا خان کی ماں رینا دتہ نے کوئی بیان دیا ہے تاہم نوپور کی ماں کی پوسٹ پر ایرا خان کمنٹ کرتی رہتی ہیں ۔

عامر خان کی ڈپریشن کا شکار بیٹی ارا خان کو نصیحت

 

واضح رہے کہ اِرا خان نے 10 اکتوبر کو عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی جانب سے کی جانے والی جنگ کے بارے میں بتایا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ وہ چار برس قبل شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔

ایرا خان نے اپنی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ جب وہ محض 14 سال کی تھیں تو ان کے قریبی رشتہ داروں نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا لیکن اس وقت کم عمری کی وجہ سے وہ اس استحصال کو سمجھ نہیں پائی تھیں۔

ایرا خان کے مطابق جن رشتے داروں نے ان کا استحصال کیا انہیں بخوبی علم تھا کہ وہ ان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں لیکن انہیں ان کی نیت اور عمل کو سمجھنے میں دیر لگی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ جب انہیں دیر سے سمجھ آگئی تو وہ اپنے رشتہ داروں سے دور ہوگئیں اور اس واقعے کو بھول گئیں لیکن خود سے سوال کرتی رہیں کہ انہوں نے رشتے داروں کو ایسا کیوں کرنے دیا؟

Shares: