وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے عید الاضحٰی کی مبارکباد دی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترکیہ کے صدر اورعوام کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترکیہ کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی، دفاع و دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جبکہ اس سے قبل عید کے حوالے اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا تھا کہ "مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو. حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے. میری اس حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کریں. آمین”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایشین گیمز کیلئے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب
فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

دوسری جانب عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سپر اسٹورز نے عید الاضحیٰ پر اشیائے صرف سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں 25 سے 70 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔ عرب اخبار کے مطابق عید الاضحیٰ پر صارفین کی سہولت کے پیش نظر دبئی اور شارجہ کے سپر اسٹور نے کھانے پینے کی تمام اشیا پر 25 سے 70 فیصد تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔

Shares: