![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/06/WhatsApp-Image-2020-06-24-at-8.16.26-PM.jpeg)
معروف جرنلست امیر عباس کا وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ارطغرل غازی تو سمجھوتہ نہیں کرتا لیکن ارطغرل عمران خان کا ہر دن سمجھوتوں سے بھرا پڑا ہے
باغی ٹی وی : مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو جسے تُرکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس ڈرامے نے پاکستانی عوام سمیت شوبز سیاسی اور نمعروف شخصیات کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور اس ڈرامے اور کرداروں کا تذکرہ تقریباً پاکستانیوں کی ہر بات میں کسی نہ کسی حوالے میں پایا جاتا ہے-
ارطغرل کے بھائی، والدہ، بیوی، عزیز اور دوست سب بار بار اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کیلئے قائل کرتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ انکار کر دیتا ہے، جبر سہتا ہے، زخم کھاتا ہے، ظلم سہتا ہے لیکن نظام، اشرافیہ اور status quo سے سمجھوتہ نہیں کرتا جبکہ #ارطغرل_عمران_خان کا ہر دن سمجھوتوں سے بھرا پڑا ہے
— Ameer Abbas (@ameerabbas84) June 23, 2020
حآل ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرنلسٹ امیر عباس نے اپنے ٹویت میں وزیراعظم کو ان کے آئے دن بدلتے منصوبوں کو سمجھوتوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ارطغرل کے بھائی، والدہ، بیوی، عزیز اور دوست سب بار بار اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کیلئے قائل کرتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ انکار کر دیتا ہے، جبر سہتا ہے، زخم کھاتا ہے، ظلم سہتا ہے لیکن نظام، اشرافیہ اور status quo سے سمجھوتہ نہیں کرتا جبکہ ارطغرل عمران خان کا ہر دن سمجھوتوں سے بھرا پڑا ہے
امیر عباس کے اس تنقید بھرے ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے تبصرے کئے –
جناب عالی، اس کا مطلب ہے آپ نے ارطغرل ڈرامہ ٹھیک سے نہی دیکھا، ارطغرل بھی سمجھوتے کرتا ہے بڑے مقصد کے لیئے ہاں انصاف پر سمجھوتہ نہی کرتا، یہی خان کرتا ہے. آپ پانچ سیزن دیکھیں، اگر نہی دیکھا، تو سمجھ آئے گی کہ بڑے مقصد کے حصول کے لیئے آپ سمجھوتے بھی کرتے ہیں اور برداشت بھی.
— Ray (Rayhan) (@iKarachiwala) June 23, 2020
رے نامی صرف نے امیر عباس کولکھا کہ جناب عالی، اس کا مطلب ہے آپ نے ارطغرل ڈرامہ ٹھیک سے نہی دیکھا، ارطغرل بھی سمجھوتے کرتا ہے بڑے مقصد کے لیئے ہاں انصاف پر سمجھوتہ نہیں کرتا، یہی خان کرتا ہے. آپ پانچ سیزن دیکھیں، اگر نہیں دیکھا، تو سمجھ آئے گی کہ بڑے مقصد کے حصول کے لیئے آپ سمجھوتے بھی کرتے ہیں اور برداشت بھی.
ملک کا سب سے بڑا status quo اس ملک کا میڈیا ہے، اگر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران احمد خان نیازی نے اس میڈیا کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا تو وہ اور کسی کے ساتھ سمجھوتہ کیسے کریں گے۔
جیت حق اور سچ کی ہو کر رہتی، وزیراعظم حق پر کھڑے ہیں اور اللہ حق کو ہی فتحیاب کرتا ہے۔— Jhanzaib (@Jhanzaib_S) June 23, 2020
جہانزیب نامی صارف نے پاکستانی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ملک کا سب سے بڑا status quo اس ملک کا میڈیا ہے، اگر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران احمد خان نیازی نے اس میڈیا کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا تو وہ اور کسی کے ساتھ سمجھوتہ کیسے کریں گےجیت حق اور سچ کی ہو کر رہتی، وزیراعظم حق پر کھڑے ہیں اور اللہ حق کو ہی فتحیاب کرتا ہے۔
سمجھوتہ ارتغرل بھی کرتا ہے لیکن اس سمجھوتے کے اندر منصوبہ بھی بناتا ہے بالکل ویسا ہی عمران خان سمجھوتہ کرتا ہے اور پھر اس میں منصوبہ بناتا ہے
ویسے اپ نوازشریف کی اس سمجھوتے کی بات کیوں نہیں کرتے جس کے اندر وہ مریم نواز کو قطری کے حوالے کرتی ہے
— Markhor ! 🇵🇰 (@Isipak_) June 23, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ سمجھوتہ ارطغرل بھی کرتا ہے لیکن اس سمجھوتے کے اندر منصوبہ بھی بناتا ہے بالکل ویسا ہی عمران خان سمجھوتہ کرتا ہے اور پھر اس میں منصوبہ بناتا ہے ویسے آپ نوازشریف کی اس سمجھوتے کی بات کیوں نہیں کرتے جس کے اندر وہ مریم نواز کو قطری کے حوالے کرتا ہے-
ترک سیریز ارطغرل غازی کے بارے میں دلچسپ حقائق