ارطغرل غازی کے پیسے نہ دینے اوردھوکادینے پرٹک ٹاکرکاشف ضمیرگرفتار

0
40

لاہور:ارطغرل غازی کے پیسے نہ دینے اوردھوکادینے پرٹک ٹاکرکاشف ضمیرگرفتار ،اطلاعات کے مطابق ارطغرل غازی نے پیسے نہ دینے اور دھوکادینے پرتھانہ ریس کورس لاہور میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

کاشف ضمیر پر ترک اداکار اینگن التان (ارطغرل غازی)کے ساتھ نوسربازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیاہے۔مقدمہ ترک اداکار اینگن التان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پرمقدمہ درج کر کے ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کیا گیاہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے اینگن التان کو پاکستان بلوایا۔یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے اینگن التان کو طے کردہ رقم ادا نہیں کی گئی۔اینگن التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا۔

مقدمہ درج ہونے پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے نشتر کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا جبکہ ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے ایک اور مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا ہے۔

حقائق پر مبنی خبروں اور ویڈیوز کے لئے میرا فیس بک پیج(احسان ڈیلی کرائم پیج) لائیک اور فالو کردیں۔شکریہ

Leave a reply