مقبوضہ کشمیر میں ترک تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متاثر مداحوں نے ارطغرل غازی کے نام سے ریسٹورنٹ تیار کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی :ترکی اردو کی خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں تعمیر کئے جانے والے ہوٹل کی دیواروں اور چھت پر ارطغرل ڈرامہ کے مشہور کرداروں کی تصاویر آویزاں ہیں ،غالباً یہ پہلا ریسٹورنٹ ہے جو ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی تھیم پر تیار کیا گیا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں ارطغرل ریسٹورنٹ تیار کشمیر کے علاقے سری نگر میں تعمیر کیے جانے والے اس ہوٹل کی دیواروں اور چھت پر ارطغرل غازی کے مشہور کرداروں کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔
یہاں مشرق وسطٰی، بھارتی اور ترک کھانے پیش کیے جائیں گے۔#ertuğrulgazi #kashmir #turkeyurdu pic.twitter.com/g9bps9ORUf— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) July 3, 2021
ہوٹل کے مالک شاداب خان کے مطابق ڈرامہ جن اخلاقی اقدار پر بنایا گیا ہے وہ کشمیری روایات سے بہت قریب ہیں جس کے باعث اس ڈرامے کی کشمیر میں مقبولیت بہت زیادہ ہے –
شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہوٹل میں مشرق وسطی، بھارتی اور ترک کھانے پیش کیے جائیں گے۔