اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ نوشین شاہ حال ہی میں آن لائن شو ’’ٹوبی آنیسٹ 3.0‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کے سوالات کے دلچسپ جواب دیئے-
پاکستان شوبز انڈسٹری میں نوشین شاہ کے فیشن سینس کے بہت چرچے ہیں اسی مناسبت سے جب میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ تو شوبز انڈسٹری کی فیشن آئیکن ہیں اور کون سی اداکارہ کے بارے میں آپ کا خیال ہے کہ وہ آپ کو ٹکر دے سکتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں نوشین شاہ نے کہا ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے۔
میزبان نے ان سے پوچھا کیا آپ کا کبھی کسی دوسرے فنکار کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے تو نوشین شاہ نے کہا ہاں میرا موازنہ کرینہ کپور کے ساتھ کیاجاتا ہے لیکن میں ان کی طرح نہیں دکھتی کیونکہ کرینہ کپور کے بہت بڑے دانت ہیں ساتھ ہی نوشین شاہ نے کہا جب ایک فنکار کا موازنہ دوسرے فنکار کے ساتھ کیاجاتا ہے تویہ بات انہیں اچھی نہیں لگتی۔
انہوں نے کہا اگر کبھی انہیں کوئی سپر پاور ملے تو وہ غربت اور کرپشن ختم کرنا چاہیں گی کیونکہ انہیں مانگتے ہوئے بچے بالکل اچھے نہیں لگتے۔
جاوید اختر ہتک عزت کیس :کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
میزبان نے نوشین شاہ کو سیاستدانوں کو چند فیشن ٹپس دینے کے بارے میں کہا کہ آپ فواد کو چوہدری کو کیا کہیں گی۔ اداکارہ نوشین نے کہا میں فواد چوہدری کو یہی کہوں گی کہ سب سے پہلے جنک فوڈ کھانا چھوڑدیں اور غذائیت سے بھرپور غذائیں کھائیں۔ کیونکہ فواد چوہدری کی ابھی اتنی زیادہ عمر بھی نہیں ہے اور نہ ہی وہ بیمار ہیں۔ لہذا وہ غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں تاکہ ان کی جسامت صحیح ہوجائے نوشین شاہ نے فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیا کہ وہ کم میک اپ کریں۔
100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری،کوئی پاکستانی شامل نہیں، ملا عبدالغنی برادر موجود
انٹرویو کے آخر میں نوشین شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا خان صاحب آپ جو کررہے ہیں وہی کرتے رہیں آپ صحیح کررہے ہیں کیونکہ 250 سال کی گندگی آپ دس دنوں میں نہیں ختم کرسکتے۔
نوشین شاہ نے کہا ایک جج نے سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں عوامی مقام پر پھانسی پر لٹکانا چاہئے جس پر میں نے کہا تھا پرویز مشرف کے ساتھ ساتھ زرداری، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، بلاول بھٹو، الطاف حسین اور عمران خان سب کو پھانسی پر لٹکائیں۔
کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جنرل پرویز مشرف صاحب نے بہت کچھ کیا ہے اس ملک کے لیے ایک ایسا شخص جو سابق آرمی چیف ہے جس نے آپ کے ملک کو چلایا اور جسے دو عہدے ملے ہیں یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے لہذا آپ اس انسان کے بارے میں اتنا بڑا بیان نہیں دے سکتے۔