اسٹیبلیشمنٹ سے رابطے،مریم نواز کا جھوٹ پکڑا گیا،سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

0
82

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ن لیگ وہاں سے فارغ ہے

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے میاں برادران کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب حسن اتفاق ہے کہ اسمبلی کے فلور پہ کھڑے ہو کے ایک بھائی کہتا ہے کہ میرا باپ بالکل غریب مزدور تھا جبکہ دوسرا بھائی لندن میں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میرا باپ تو جدی پشتی امیر تھا اسکے عربوں کروڑوں کے اثاثے تھے

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ جب بھی بر سر اقتدار آئی شریف برادران کے کاروبار میں 800 فیصد کا اضافہ ہوتا ہے جب وہ اقتدار میں نہیں ہوتے پھر یہ اضافی نہیں ہوتا شریف برادران نے 19 بینکوں سے قرضے لے رکھے تھے جو وہ دیتے نہیں تھے کئی دفعہ تو قرضے ری شیڈول ہو جاتے تھے
پھر آخر میں پورے کا پورا سود معاف کروایا گروی زمین معاف کروائی صرف متعلقہ رقم واپس کرکے اپنا نام کلین چٹ میں لکھوا لیا اور کہا کہ ہم نے تو کوئی قرض نہیں دینا اس طرح سے اگر معافیاں ہونے لگیں تو پاکستان کی عام عوام بھی ارب پتی بن جائے

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مزید کہا کہ عمران خان اچھا آدمی ہے یا نہیں یہ مجھے نہیں پتہ لیکن جب سے عمران خان ملک کا وزیراعظم بنا ہے اس دو سال کے عرصے میں اس کے ذاتی اثاثے 26 فیصد کم ہو گئے ہیں جبکہ میاں صاحب کے 800 فیصد بڑھ گئے

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مریم نواز کے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کی جماعت فوج سے بات چیت کرنے کو تیار ہے حالانکہ کچھ عرصہ پہلے میاں صاحب نے اپنی پارٹی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ میری پارٹی کا کوئی بھی آدمی فوج سے بات چیت نہیں کرے گا اب بیٹی کہہ رہی کہ ہم فوج سے بات چیت کیلیے تیار ہیں

سینئر صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مریم نواز فوج سے کیوں بات چیت کرنا چاہتی ہیں وہ جمہوری لوگوں سے بات چیت کریں اسٹیبلیشمنٹ سے کیوں بات چیت کرنا چاہتی ہیں اور آپ کیا بات کریں گی کہ جمہوری حکومت کو گرا کے آپ جمہوریت لے آئیں یعنی جب یہ برسر اقتدار ہوں تو جمہوریت ورنہ جمہوریت نہیں ہے

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ مریم نواز کو کمال حاصل ہے اپنی بات سے مکر جانے کا اور وہ اپنے احکامات نافذ کرنا چاہتی ہیں بظاہر پی ڈی ایم جمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے مگر یہ عجیب جنگ ہے جس میں اسٹیبلیشمنٹ اور فوج کو یہ کہا جا رہا ہے کہ ایک جمہوری حکومت کو گرا کے گھر بھیجو ہمیں لے کے آؤ تاکہ اصل جمہوریت آسکے یعنی اصل جمہوریت وہی ہے جس میں ہم ہوں یہ تو قانون اور آئین سے بالا دستی ہے

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف خود بھی فوج سے رابطے میں ہیں ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں ،شاہد حاقان عباسی بھی فوج سے مسلسل رابطے میں ہیں ،میاں شہباز شریف کا ہر روز کا فوج سے رابطے ہے خود مریم نواز بھی اسٹیبلیشمنٹ سے رابطوں میں ہے براہ راست نہ سہی مگر زرائع کے ذریعے وہ رابطے میں ہیں عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے

Leave a reply