امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا ویکسین بہترین قرار

0
52

امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آسٹرازینیکا ویکسین کو بہترین قرار دے دیا گیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محقیقن کا کہنا ہے آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والوں میں سے صرف ایک اعشاریہ 5 فیصد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔

ماہرین کے مطابق برطانیہ میں 2 کروڑ 50 لاکھ شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ملک میں تیار کی گئی ویکسین آسٹرازینیکا لگوائی اور امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا زیادہ مؤثر ثابت ہوئی۔

آسٹرازینیکا لگوانے والوں میں سے صرف ایک اعشاریہ 52 فیصد افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور 3 ہزار متاثرہ افراد میں سے صرف ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔

جبکہ فائزر ویکسین لگوانے والے 2 فیصد افراد بیمار ہو کر اسپتال پہنچے۔

جاپان میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک

دوسری جانب جاپان کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک ہو گئے وزارت نے ایک ریلیز میں کہا کہ 30 کی دہائی کے مرد اس ماہ اپنی دوسری موڈرنہ خوراکیں وصول کرنے کے چند دنوں کے اندر فوت ہوگئے۔ ہر ایک نے جمعرات کو معطل تین مینوفیکچرنگ لاٹوں میں سے ایک شاٹ لیا تھا۔ موت کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تاہم جاپان نے متعدد خوراکیں خراب ہونے کی رپورٹس کے بعد کورونا کی موڈرنا ویکسین کی 16 لاکھ 30 ہزار خوراکوں کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا۔

موڈرنا کی فروخت اور تقسیم کی انچارج ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ اسے متعدد ویکسینیشن سینٹرز سے یہ رپورٹس ملیں کہ ویکسین کی بند بوتلوں کے اندر بیرونی اجزا پائے گئے وزارت صحت سے مشاورت کے بعد 3 کھیپوں سے ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

برطانیہ: کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قریب آگ بھڑک اٹھی،دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا ،…

Leave a reply