اعتراف کرتے ہیں ملک بھر میں مہنگائی ہے،اسد عمر

اعتراف کرتے ہیں ملک بھر میں مہنگائی ہے،اسد عمر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اعتراف کرتے ہیں ملک بھر میں مہنگائی ہے

اسد عمر کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان نہیں دنیابھر میں غیریقینی صورتحال ہے دنیا نے کورونا چیلنج کا سامنا کیا اور سپلائی چین متاثر ہوا،کورونا آیا تو ہم نے اسمارٹ لاک ڈاون پالیسی اپنائی ،ماہرین غور کررہے ہیں کہ قیمتیں کب معمول پر آئیں گی،خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے، حکومت نے دنیا کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف دیا گھی اور تیل پر ٹیکس کم کرکے قیمت 45روپےفی کلو تک کم کی جائے گی گھی اور تیل پر سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کرکے ساڑھے 8 فیصد کیا جائے گا ،ایک سال میں پی ڈی ایل اور لیوی کی مد میں عوام کو اربوں کا ریلیف دیا گیا،خوردنی تیل پر عائد کسٹم ڈیوٹی کو10ہزار سے کم کرکے 5ہزارفی ٹن کریں گے

اسد عمر کا کہنا تھا کہ چینی کو درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے چینی کی فی کلو قیمت 90روپے کرنے کاہدف ہے،کم آمدنی والے افرادکے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی نومبر کے آخر تک شروع کریں گے 3لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،فصلوں کی بہتر پیداوار کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا،سندھ میں گندم کی بروقت ترسیل سے عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جاسکتا ہے پنجاب اور سندھ میں 20 کلو کے تھیلے میں 250 سے 300 روپے کا فرق ہے ، نومبر سے آئی ایم ایف ہمارے درست فیصلوں کی وجہ سے شرائط میں نرمی کرتا آیا ہے ہم نے ضروری صنعتوں کو سب سے پہلے کھولا،عالمی سطح پر چیزوں کی طلب میں کمی پیدا ہوئی، کورونا کے باعث چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی، کورونا کے آغاز میں دنیا ایک دم بند ہو گئی ماہرین غور کررہے ہیں کہ عالمی سطح پر قیمتیں کب معمول پرآئیں گی،

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر اسد عمر جواب نہ دے سکے

Comments are closed.