یورپی ایئر لائنز کو 26 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کرنے کی ہدایت

0
43
Europe Airlines

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے یورپی ایئر لائنز کو بلیٹن جاری کیا ہے کہ کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں پرواز کرتے وقت انہیں 26 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہیں کرنی چاہیے جبکہ عمر قریشی لکھتے ہیں بلیٹن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "پرتشدد غیر ریاستی عناصر’ کے زیر استعمال ‘مین پیڈز’ (پورٹیبل میزائل لانچرز) سے طیاروں کو خطرہ ہے۔”


واضح رہے کہ ایسا اس لیئے کیا گیا تاکہ سیفٹی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے لہذا اسی لیئے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے یورپی ایئر لائنز کو بلیٹن جاری کیا کہ کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں پرواز کرتے وقت 26 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہیں کرنی چاہیے

جبکہ دوسری جانب خیال رہے کہ گزشتہ سال یورپی ملکوں میں قومی ائر لائن کی پروازیں بحال ہونے کے معاملے میں سول ایوی ایشن کی ٹیم یورپی حکام سے ملاقات کیلئے برسلز پہنچ تھی۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ پیش رفت ہونے پر یورپی کمیشن کی ٹیم آڈٹ کیلئے پاکستان پہنچے گی، یورپی حکام کا دورہ 2023کی پہلی سہ ماہی میں متوقع کیا گیا تھا، ہوا بازوں کے امتحانات کیلئے سی اے اے پاکستان میں برطانوی سول ایوی ایشن کا وفد مطمئن ہونے پر یورپی ملکوں میں قومی ائر لائن کی پروازیں بحال ہونے اجازت کا کہا گیا تھا.
باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
تاہم رواں سال پی آئی اے کے یورپی ملکوں میں فضائی آپریشن کی بحالی کے معاملے پر یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کے آن لائن آڈٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا تھا۔ ایاسا کی جانب سے پی آئی اے سے آن لائن آڈٹ کے دوران تیکنیکی نوعیت کے سوالات و معاملات زیربحث رہے تھے، ایاسا ٹیم کی جانب سے فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ، فلائٹ آپریشنز کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہی لی گئی تھی اور پی آئی اے نے سیفٹی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ایاسا ٹیم کو آگاہ کیا تھا۔

Leave a reply