پیرس : یورپی پارلیمنٹ نےپاکستان کےخلاف بھارتی سازشوں کےنیٹ ورک کا نوٹس لےلیا:کارروائی کاعندیہ:کارروائی کامطالبہ،اطلاعات کے مطابق ای یو ڈس انفو لیب کے بھارت سےمتعلق انکشافات پر یورپین پارلیمنٹ نے نوٹس لے لیا ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے ای یوڈس انفولیب کےمنیجنگ ڈائریکٹرنےبھارتی مکروہ چہرہ بےنقاب کردیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے اٹھایا ہے ۔
اس موقع پر ای یوڈس انفولیب کےایگزیکٹوڈائریکٹرکی یورپی پارلیمانی کمیٹی کوبریفنگ دی ہے ۔ بریفنگ میں یورپی پارلیمانی کمیٹی کوپاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈےسےآگاہ کیاگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سےمتعلق ای یوڈس انفولیب کےانکشافات پر یورپین پارلیمنٹ نے نوٹس لیا تھا ۔
واضح رہے کہ برسلزکی ڈس انفولیب نےبھارتی پروپیگنڈا ویب سائٹ کابھانڈا پھوڑ ا تھا ۔
ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انڈین کرونیکل ای یو پر پاکستان مخالف مواد ویب سائٹوں سےلےکربھارت میں دوبارہ شائع کیا جاتا ہے ، ڈس انفو لیب کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ پر مضامین، کالم یورپی قانون سازوں اورصحافیوں کےناموں سےغلط کالمز اور مضامین منسوب کیے جاتے ہیں ۔
چند دن پہلے ڈس انفولیب کی طرف سےجاری رپورٹ میں محققین نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین کی نئی ویب سائٹ پر MEPsکےذریعے پاکستان کے خلاف مواد کی تشہیر EU Chronicle website بھارت کی بین الاقوامی اثر و رسوخ کی مہم میں نیااضافہ ہے ۔
ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ویب سائٹ کامقصد بھارتی عوام تک جھوٹی خبریں پہنچاناہے ۔ ویب سائٹ پراراکین پارلیمنٹ صحافیوں کےنام سےمضامین دیتے ہیں، جو کہ انتشار کا باعث بنتے ہیں ۔
ای یو ڈس انفو لیب کے آپریشن میں انکشاف ہوا کہ انڈین ویب سائٹ کامقصد پاکستان کےخلاف جھوٹاپروپیگنڈا کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ادارہ Srivastava اس کی پشت پناہی کر رہا ہے، یہ تنظیم بھارتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کونقصان پہنچاتی رہی ہے