یورپ اور مغرب ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ جوہری جنگ سب کو تباہ کرکے رکھ دے گی:روس
ماسکو:یورپ اور مغرب دنیا کو عالمی جنگ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تاس خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو حساس جوہری مسئلہ پر دانشمندی اور صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تاس خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو حساس جوہری مسئلہ پر صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
سرگئی لاوروف نے کہا کہ یورپ کو جوہری جنگ کے غیر قابل قبول ہونے پر مبنی اپنے وعدے کا لحاظ کرنا ہو گا اس لئے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے 5 بڑے ممالک نے 3 جنوری 2022 کو اپنے مشترکہ بیان میں ہر قسم کی جوہری جنگ سے اجتناب کرنے پر تاکید کی تھی۔
روس کے غنائی شاعر سرگیئی الیکساندرووچ یسینن کا یوم وفات
روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف نے اپنے حالیہ بیان میں یوکرین کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ روس کے مطالبات پورے کرے ورنہ روسی فوج ہی اس معاملے کا فیصلہ کرے گی۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کو فوج سے آزاد کرنے، وہاں سے روس کی سلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے کی ہماری تجاویز کا دشمن کو اچھی طرح علم ہے۔
روس نے مذاکرات کی یوکرین کی شرائط مسترد کردیں
انہوں نے مزید کہا کہ نکتہ سادہ سا ہے اور وہ یہ کہ یوکرین ان مطالبات کو اپنی بھلائی کے لیے پورا کرے، ورنہ اس معاملے کا فیصلہ روسی فوج کرے گی۔رپورٹس کے مطابق روس کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ یوکرین اُس کے زیر قبضہ علاقے میں ہتھیار ڈال دے اور کی ایف ملک کے پانچویں حصے پر اِس کی فتح کو تسلیم کرے۔