کراچی :چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مارٹن ڈارلو میچ دیکھنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا بابر اعظم کو سمجھاتا ہوں کہ فینز کی یادداشت کمزور ہے، فینزکو خوش کرنے کےلیےآپ کو ہر میچ جیتنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ امپورٹ بند ہونے کے باعث فینز کو شادی کی کرسیوں پر بٹھا رہے ہیں۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اہم ہے، صرف کرکٹ کی طرف توجہ دے رہا ہوں امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا شاہین ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں ہے جبکہ فخر کو بھی انگلینڈ بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا شاہین کامعاملہ بلا ضرورت متنازع بنایا گیا وہ ورلڈ کپ میں ٹیم میں ہوگا، رضوان کا بھی پی سی بی خیال رکھ رہا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کراچی میں آج شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان ریڈ لندن سے براستہ دبئی ایمریٹس ائیر لائنز کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچے، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان کو انتہائی سخت سکیورٹی اور پروٹوکول میں ہوٹل پہنچایا گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج شام کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔
پاکستان اور انگلينڈ کے درميان پہلے میچ کی گیٹ منی سیلاب متاثرین فنڈ میں جائے گی۔300 سيلاب متاثرين ميچ اسٹيڈيم ميں ديکھ سکيں گے۔سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور دیگر 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز کے لئے 28 ایچ ڈی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ٹی 20 سیریز میں ڈرون کیمرے اور بگی بھی شامل ہے۔اس کےعلاوہ الٹرا موشن، بال ٹریکنگ، الٹرا ایج سمیت ہاک آئی کے ساتھ ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہے
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم
جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت
اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس