باغی ٹی وی،گوجرہ (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)دنیا میں ہرسال 7لاکھ سے زائد بچےنمونیا کی وجہ سے مرجاتے ہیں-
تفصیل کے مطابق ایم ایس تحصیل ہسپتال گوجرہ ڈاکٹررانا وسیم حیات ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر شہزاد بخاری نےکہا ہے کہ سردیوں میں نمونیا کی تکلیف کو نظرانداز کرنا سخت خطرناک اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہرسال 7لاکھ سے زائد بچےنمونیاکی بیماری کی وجہ سے مرجاتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہرسال نمونیہ سے مرنے والےبچوں کی تعداد70ہزارسے زائد ہے۔انہوں نےورلڈنمونیا ڈے کےموقع پر شہریوں سے کہا کہ نمونیا عام طور پر5سال یا اس سےکم عمر کےبچوں میں زیادہ عام ہے،وائرل اور بیکٹیریل نمونیا دونوں متعدی ہیں جوچھینک،کھانسی سےہوا میں خارج ہونے والی بوندوں سےسانس کے ذریعےایک سے دوسرے شخص میں پھیل سکتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ نمونیا سے بچوں کو بچانے کیلئے بچوں کا گلہ خراب کرنے والی کھٹی مٹیھی ٹافیاں،سرد ہوا،فاسٹ فوڈز،ٹماٹوکیچپ،ٹھنڈاپانی،مشروبات کا استعمال بند کردیں۔نمونیا کامقابلہ صحت مند انسانی جسم کرسکتاہےجبکہ بچوں کیلئےاس کا مقابلہ مشکل ہوتا ہےچنانچہ بچوں کوسردی سے بچانےکےعلاوہ موٹرسائیکل کےفرنٹ پرہرگز نہ بٹھائیں،مکمل گرم لباس میں سفر کریں،چھوٹےبڑے فیس ماسک لازمی استعمال کریں۔کسی بھی تکلیف کی صورت میں بچےکا مکمل علاج کرانےکیلئے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرسےرجوع کریں۔

Shares: