ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ نہیں بلکہ الیکشن چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے، مریم اورنگ زیب

ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ نہیں بلکہ الیکشن چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے، مریم اورنگ زیب

باغی ٹی وی : ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پرجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کررہے ہیں، کس کو بیوقوف بنارہے ہیں؟نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے پرتنقید کرنیوالے ای ووٹنگ کی بات کررہے ہیں، شرم آنی چاہیے،

2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کی سازش سے برسراقتدار آنیوالے انتخابی اصلاحات کی بات کررہے ہیں،8 سال خیبرپختونخوا کے حکومتی نظام کو تباہ کرنیوالے نظام کی سمجھ اور دلچسپی کی بات کررہے ہیں، 3 سال الیکشن اورمعاشی اصلاحات پرسیاسی انتقام کو ترجیح دینے والے مذاکرات کی بات کررہے ہیں،

ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ نہیں بلکہ الیکشن چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے،ای ووٹنگ کےذریعےووٹنگ نہیں بلکہ الیکشن چوری کانیاطریقہ ڈھونڈا جا رہاہے،

خیال رہے کہ تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نون لیگ انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار اختیار کر رہی ہے جو جہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔

فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنیولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ جب اصلاحات کے لیے تیارنہیں تو روئیں بھی نہیں، الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا۔

Comments are closed.