سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ (نواز) میں شامل

بشیر میمن کو نواز شریف کے استقبال کے لیے سندھ استقبالیہ کمیٹی کا کنوینر مقر کردیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن مسلم لیگ (نواز) میں شامل ہوگئے جبکہ چیف آرگنائزر مریم نواز نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے لیے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔
جبکہ ن لیگ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بشیر میمن کو نواز شریف کے استقبال کے لیے سندھ استقبالیہ کمیٹی کا کنوینر مقر کردیا گیا۔ پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق 12 رکنی استقبالیہ کمیٹی میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال میں کارکنان کی شرکت یقینی بنائے گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس نوٹیفکیشن کے اجراء کے 48 گھنٹے کے اندر ہوگا اور کمیٹی 4 اکتوبر سے قبل استقبال کی تیاری کے حوالے سے مریم نواز شریف کو آگاہ کرے گی۔
تاہم یاد رہے کہ بشیر میمن پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ایف آئی اے کے سربراہ تھے تاہم انہوں نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
پی ٹی آئی حکومت نے بشیر میمن کی پینشن روک دی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ان کی پینشن بحال کر دی گئی تھی اور بشیر میمن کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے مخالفین کے خلاف ’بلا جواز‘ کیسز بنانے اور کارروائی کرنے کے احکامات نہ ماننے پر انہیں حکومتی عتاب کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

Comments are closed.