سابق ہاکی پلئیر کی طبیعت کیسی ہے بیٹے نے بتا دیا

پاکستان کے سابق ہاکی کھلاڑی اور اولمپین اختر رسول نے جمعہ کو کوڈ ۔19 کاٹیسٹ مثبت آیا ہے،ان کے بھائی خالد اقبال نے اس خبر کی تصدیق کی، انہوں نےبتایا، "اختر رسول گذشتہ 11 روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے ،66 سالہ اختر رسول ، پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ہیں ،سینٹر ہاف کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے ، انہوں نے ہاکی ورلڈ کپ 1971 ، 1978 اور 1982 میں ٹیم کے ساتھ تین طلائی تمغے جیتے۔وہ ایک سال کی مدت کے لئے 1997 میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے چیف اور بعد میں 2013 میں بطور صدر بھی مقرر ہوئے تھے۔فیصل آباد میں پیدا ہونے والے کھلاڑی کو پاکستانی ہاکی میں ان کی شراکت کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ، پاکستانی حکومت نے اعلی سول ایوارڈ سے نوازا۔

اطلا عات کے مطابق اختر رسول گھر میں ہی قرنطینہ ہیں اختر رسول کے بیٹے سلمان اختر رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس ،والد کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے والد پہلے کی نسبت اچھا رسپانس کر رہے ہیں سلمان اختر رسول نے مزید کہا کہ
امیدہے کہ جلد مکمل صحت یاب ہوں گے اور وباء سے چھٹکارا پائیں گے ، چوہدری صاحب کے لئیے سب سے دعاؤں کی درخواست ہے
سابق کپتان ہاکی ٹیم چوہدری اختر رسول چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہورسوئے
سابق ہاکی اولمپئین مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں

Comments are closed.