لندن، برطانوی سابق جنرل کا پاکستان کے حوالے سے مضمون

برطانوی فوج کے سابق جنرل جوناتھن شانے پاکستان اور برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مضمون لکھا ہے۔

ایران سعودیہ محاذآرائی ، برف پگھلنے لگی، اہم خبر

اپنے مضمون میں جوناتھن شا نے آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افغانستان میں امن عمل اور سعودیہ ایران کشیدگی کم کرنے میں آرمی چیف نے کلیدی کرداراداکیا۔ سابق برطانوی جنرل کے بقول جنرل قمرجاوید باجوہ نے علاقائی تنازعات کے خاتمے میں اہم کردارادا کیا۔

جوناتھن شا نے مزید لکھا کہ پاکستان نے بڑی تعدادمیں افغان مہاجرین کوپناہ دی۔ بین الاقوامی برادری کوپاکستان کی کاوشوں کااحترام کرنا چاہیے۔ اب وقت آگیاہے پاکستان کوڈومورکہنے کے بجائے مدد کی جائے۔

پاکستان ، سعودیہ اور ایران بارے کہی فردوس عاشق اعوان نے اہم بات

واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر حسن روحانی، آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی تھیں، ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے،

وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر

بعد ازاں‌ وہ سعودی عرب پہنچے ، ان کے دورہ کا بڑا مقصد سعودی عرب اور ایران کے مابین پائی جانے والی کشیدگی ختم کرنے کیلئے مصآلحتی کردار ادا کرنا تھا، وزیراعظم عمران خان نے ثالثی مشن پر سعودی عرب کے دورہ کے دوران خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں مسئلہ کشمیر اور دورہ ایران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.