اکثر امریکی صدر ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، سابق امریکی صدر ریگن نے افریقی نمائندوں کو ‘بندر’ کہا تھا ، کس نے کہا ضرور جانیئے ؟
واشنگٹن : نسل پرستی صرف ڈونلڈ ٹرمپ میںہی نہیںبلکہ اس سے قبل معروف امریکی صدر ریگن بھی ایسی ہی سوچ اور فکر کا اظہار کرچکے ہیں. رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ٹیپ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن نے اقوام متحدہ میں افریقہ کے وفود کو ‘بندر’ سے تعبیر کیا تھا۔
دوسری طرف برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی امریکی میگزین کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رونالڈ ریگن نے 1971 میں اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ٹیلی فون پربات کرتے ہوئے اس طرح کے جملے ادا کیے تھے۔
یاد رہے کہ رونالڈ ریگن اس وقت کیلیفورنیا کے گورنر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے اور اقوام متحدہ میں افریقی نمائندوں کی جانب سے امریکا کے خلاف ووٹ دینے پر غصے میں تھے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ الفاظ امریکی صدر نے اس وقت کہے جب رپورٹ کے مطابق چین اور تائیوان کو تسلیم کرنے کے لیے ووٹنگ کے دوران افریقی ملک تنزانیہ کے نمائندوں نے امریکاکے خلاف ووٹ دینے کے بعد رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔