سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد
سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد جہاں عامر خان کی ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب طارق قریشی سے ملاقات ہوئی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور میں باکسنگ اکیڈمی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے مل کر آیا ہوں جبکہ لاہور میں باکسنگ اکیڈمی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے بھی مل کر آیا ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب پاکستانی باکسرز کو آگے لانا چاہتا ہوں اور ور،محمد وسیم کی پہلے بھی مددکی، اب بھی کروں گا.
انہوں مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان میں محمد وسیم جیسے نوجوانوں کی مدد کروں اور ان جیسے باقی لوگوں کو بھی آگے لاوں، دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے گوجرانوالہ کے لذیز کھانوں کا لطف اٹھایا اور ان کی تصاویر بھی اپلوڈ کیں ہیں.
باکسر عامر خان کی۔گوجرانوالہ آمد روائیتی کھانے کھا کر مزہ دوبالا کیا pic.twitter.com/wKLQuvYv86
— Hafiz Shahid Munir (@HafizShahidPAK) December 27, 2022
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال
سوشل میڈیا پر باکسر عامر خان کی گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے عامرخان نے اپنا آرڈرخود اپنے سامنے بیٹھ کر تیار کروایا اور چائینیز اور دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ س موقع پر عامر خان نے گوجرانوالہ کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مشہورکھانوں کے بارے میں جو سنا تھا وہ صحیح تھا۔ گوجرانوالہ کے کھانے بہت مزے دار ہیں۔ عامرخان نے مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔