میرے بچو زد نہ کریں امتحانات دینے میں‌ تمہارا ہی فائدہ ہے:اسی لیے امتحانات ضرور ہوں گے :وفاقی وزیرتعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا امتحانات سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، اسکولز کھل کر تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے، رواں سال امتحان کے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں نہیں بھیجا جائے گا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ اب امتحانات ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بچوں کو کہوں گا کہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

واضح رہے کہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے احتجاجی طلبا نے 10لاکھ ٹوئٹس کرکے ٹوئٹر پر ’’عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔’’عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو‘‘کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر گزشتہ روز سے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے

Comments are closed.