کراچی :صحرائے تھرمیں پاک فوج کی "جدارالحدید”جنگی مشقیں اپنے عروج پر،اطلاعات کے مطابق افواج پاکستان کے صحرائی جانبازوں نے صحرائے تھر میں جدید ترین اوراہم ترین جنگی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ،
ادھر اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کراچی کور کے دستے صحرائے تھر میں مشق "جدار الحدید” کے نام سے جنگی مشقیں کررہے ہیں جو 28 جنوری 2021 کو شروع ہوئیں تھیں ۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ چار ہفتوں سے جاری دفاعی مشقوں کے دوران صحراوں میں دشمن سے لڑائی کی مہارت سیکھا ہے ۔
پاک فوج کی یہ صحرائی جنگیں مشقیں چھور سے 74 کلومیٹر آگے انتہائی سخت مشکل ترین صحرائی حالات میں کی جارہی ہیں ، جس کا اختتام 28 فروری 2021 کو ہوگا