کوششوں کے باوجود مہنگائی کا بڑھنا کوئی اوروجہ ہوسکتی ہے، عبداللہ گل

راولپنڈی :کوششوں کے باوجود مہنگائی کا بڑھنا کوئی اوروجہ ہوسکتی ہے،اطلاعات کےمطابق سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے محمد عبداللہ گل نے کہا ہےکہ مہنگائی کا کوششوں کے باوجود بڑھنا قابل تشویش ہے،

عبداللہ گل نے ایک اہم تقریب میں‌گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ اس ‏حکومت کی اداروں کی طرف سے تعاون کی بھی خبریں ہیں جو پہلے کبھی نہ تھا،پھر اس کے باوجود
‏اگر گندم و چینی کا مافیا ہے تو سبزی،پولٹری و دیگر اشیا کی قیمتیں کیوں بڑھیں؟

محمدعبداللہ گل نے کہا کہ حیرانی اس بات پرہوتی ہے کہ قرضہ کم ہونے کی بجائے بڑھ کیوں گیا ،‏قرضہ 30000 ارب سے 41500 ارب 15 ماہ میں کیسے ہوا؟
‏چین ، سعودیہ، قطر اور UAE سے قرضہ کے باوجود معاشی بدحالی کیوں؟عبداللہ گل نے کہا کہ اصل میں ‏مسلۂ نااہلی و کرپشن کاہے ناں کہ مافیا کا ہے

Comments are closed.