زیارت اور کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور زیارت میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسی طرح قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری، گوادر اور جیوانی میں گیارہ، پسنی میں 13، دالبندین میں 1، نوکنڈی میں پانچ، خضدار اور لسبیلہ میں بالترتیب 7 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں آئندہ چند روز صبح اور شام کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ادھر آج بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث قومی ایئر لائن کی پراوزوں میں تاخیر کا امکان ہے، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی رات کی بین الاقوامی آپریٹ پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منتقلی مسافروں کو طویل انتظار سے بچانے کے لیے کی گئی ہے، منتقلی عارضی ہے، دھند کم ہونے پر صورتحال معمول پر آجائے گی۔ترجمان کے مطابق پروازوں کی منتقلی پر عمل درآمد آج رات سے کردیا جائے گا، مسافر پروازوں کی معلومات کے لیے کال سینٹر سے رجوع کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند دن سے شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی تھیں، لاہور ایئرپورٹ پر صبح کے اوقات میں پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی جارہی تھی۔

پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

 

Comments are closed.