پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

0
76
چار شادیوں بارے درخواست وفاقی شرعی عدالت سے خارج

پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الہیٰ نے احکامات دینا شروع کر دیئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب میں نکاح کے لیے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا ،اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب کے تمام اضلاع میں نکاح کے لیے ختم نبوت پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کی اور رپورٹ بھی طلب کی۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے فارم دیے جائیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے

مذہبی جماعتوں نے پرویز الہیٰ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے،

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں تمام بھرتیوں پر پابندی لگا دی ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق پنجاب بھر میں تمام بھرتیوں پر پابندی عائد ہوگی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیاں جاری رہیں گی

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں کے بچوں کو بارھویں کلاس تک کتابیں مفت ملیں گی بارھویں کلاس تک یتیم بچوں کو اسکول ڈریس کے ساتھ ساتھ ایک ہزار روپے ماہانہ ملیں گے

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

Leave a reply