جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی انتہا: فوجی سازو سامان خریدنے والےممالک میں سرفہرست

0
46

نئی دہلی :جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی انتہا: فوجی سازو سامان خریدنے والےممالک میں پہلے نمبر پرآگیا ہے ،ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جارحانہ سوچ میں بہت زیادہ شدت آرہی ہے اور بھارت نے اپنی قوم کی بنیادی ضرورت کے لیے مختص فنڈز بھی فوجی سازوسامان کی خریداری میں لگا دیئے ہیں

سویڈن میں قائم تھنک ٹینک ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے مصر، سعودی عرب، آسٹریلیا اور چین سے بھی زیادہ ہتھیار خریدے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سویڈن میں قائم تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے 2017 سے 2021 کے دوران ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے بارے میں آج رپورٹ جاری کی ہے جس کو بین الاقوامی ہتھیاروں کی منتقلی کے رجحانات 2021 کا نام دیا گیا ہے۔

تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ، روس اور فرانس ہتھیار بر آمد کرنے والے بڑے ممالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ 39 فیصد، روس 19 فیصد اور فرانس 11 برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں جبکہ بھارت 11 فیصد ہتھیار درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن کرسامنے آیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت گذشتہ پانچ برس کے دوران ہتھیاروں کی خریداری میں 21 فیصد کمی کے باوجود دنیا میں ہتھیار درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

اس عرصے کے دوران دنیا بھر میں ہتھیاروں کی مجموعی درآمدات میں بھارت کا حصہ 11 فیصد تھا۔ روس 2012-16اور 2017-21 تک بھارت کو ہتھیار اور جنگی سازو سامان فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا۔

Leave a reply