مزید دیکھیں

مقبول

لاہور. مرکزی مسلم لیگ کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو...

جعفر ایکسپریس پر حملہ ڈرائیور شہید، تین دہشتگرد جہنم واصل ،کئی مسافر زخمی

بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے...

مقبوضہ کشمیر ،ماہ رمضان میں فیشن شو کا انعقاد

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

سابق وزیراعظم کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

لاہور: سابق وزیراعظم کی آنکھ کا کامیاب آپریشن اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی آنکھ کا میو ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا، سرجری کے بعد چوہدری شجاعت حسین گھر چلے گئے ، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی بائیں آنکھ کا میو ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق م چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال اور ممتاز آئی سرجنپروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے چوہدی شجاعت حسین کی سرجری کی جس کے بعد وہ گھر چلے گئے ہیں۔ ڈاکٹر کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل چوہدری شجاعت حسین کی دائیں آنکھ کا سفید موتیا کے باعث میو ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی آنکھ کا آپریشن کیا گیا اور لینز تبدیل کر دیا گیا تھا۔