فیس بک نیوز فیڈ کو بہتر بنانے کے لئے صارفین کی مدد کی خواہاں

فیس بک نے نیوز فیڈ میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے صارفین سے مدد چاہتی ہے۔

باغی ٹی وی :فیس بک نیوز روم کے مطابق آئندہ چند ماہ کے دوران کمپنی کی جانب سے لوگوں سے ان کو نظر آنے والی پوسٹس پر فیڈبیک اکٹھا کیا جائے گا لوگوں کی رائے کو نیوز فیڈ میں مواد دکھانے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے فیس بک کی جانب سے عالمی سطح پر لوگوں سے سروے کرکے سمجھا جائے گا کہ کونسی پوسٹس متاثر کن ہوتی ہیں، جو کمپنی کے بقول لوگ اپنی نیوزفیڈ پر زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔


اس کے بعد کمپنی کی جانب سے اس طرح کا مواد نیوزفیڈ پر اوپر دکھانے پر کام کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فیس بک کی جانب سے لوگوں سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ کونسے مخصوص موضوعات کی پوسٹس اپنی فیڈ پر زیادہ یا کم دیکھنا چاہتے ہیں۔

بلاگ میں بتایا گیا کہ اگرچہ نیوزفیڈ کی پوسٹس صارف کے فرینڈز، گروپس اور پیجز (جن کو وہ فالو کرتا ہے) کی ہوتی ہیں، مگر ہم جانتے ہیں کہ قریبی دوست اور گھروالے بھی ایسی پوسٹس شیئر کرتے ہیں جن میں آپ کو دلچسپی نہیں ہوتی، یا آپ ان کو دیکھنا نہیں چاہتے۔

فیس بک نے یہ بھی بتایا کہ وہ لوگوں کی جانب سے نیوزفیڈ پر سیاسی مواد کے حوالے سے بھی رائے حاصل کرے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ ایک حساس شعبہ ہے تو آئندہ چند ماہ کے دوران ہماری جانب سے یہ سمجھنے ہر کام کیا جائے گا کس طرح کا مواد منفی تجربات سے منسلک ہے، مثال کے طور پر ایسی پوسٹس کو دیکھا جائے گا جن پر اینگری ری ایکشنز بہت زیادہ تعداد میں ہو اور پوچھا جائے گا کہ کس طرح کی پوسٹس لوگ کم دیکھنا چاہتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ایک نئے ڈیزائن کی آزمائش کی جائے گی جس میں صارفین اوپر دائیں کونے میں ایکس پر کلک کرکے کسی پوسٹ کو نیوز فیڈ سے ہائیڈ کرسکیں گے۔

فیس بک نے نیوز فیڈ سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

فیس بک پوڈ کاسٹ پر مشتمل نیا فیچر متعارف کرائے گی

فیس بک نے رمضان المبارک سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا

فیس بک کی مختلف گروپس کیلئے کمنٹس کی اپ اور ڈاؤن ووٹنگ کے فیچر کی آزمائش

فیس بک نے نفرت اور نسل کی بنا پر نازیبا جملوں کو روکنے کا ایک اہم ٹول پیش کردیا

Comments are closed.