فیس بک پوڈ کاسٹ پر مشتمل نیا فیچر متعارف کرائے گی

دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اگلے ہفتے صارفین کے لیے نئے فیچرز کی سیریز کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک اپنی اس سیریزکا اعلان ’سوشل آڈیو‘ کے بینر تلے کرے گا اس حوالے سے فیس بک نے ایک سال قبل ’روم‘ کے نام سے ویڈیو کانفرنسنگ پراڈکٹ متعارف کرائی تھی، جس کا آڈیو ورژن بھی نئی سیریز میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کلب ہاؤس جیسی پراڈکٹ سے مختلف لوگوں پر مشتمل گروپ ایک ’ ورچوئل اسٹیج‘ بنا کر اپنے اسپیکر کے ذریعے میوزک سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

فیس بک ایک ایسی پراڈکٹ بھی متعارف کروانے جا رہی ہےجس کے ذریعے استعمال کنندہ مختصر آڈیو پیغام ریکارڈ کرکے اسے اپنی نیوز فیڈ پر پوسٹ کرسکیں گے جبکہ پوڈ کاسٹ ڈسکوری پراڈکٹ کو اسپاٹی فائے سے بھی منسلک کرسکیں گے۔

رواں ماہ ہی فیس بک نے ایک نئی ایپلی کیشن ’ ہاٹ لائن‘ آزمائش کے لیے صارفین کے سامنے پیش کی تھی، جس میں تخلیق کار گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ حاظرین سے براہ راست سوالات بھی لے سکتا ہے۔

سوشل آڈیو کیا ہے-
’سوشل آڈیو‘ سیریز کے ان نت نئے فیچرز میں آڈیو چیٹ کی ایپلی کیشنز ہیں جو خصوصی طور پر پوڈکاسٹ کے شائق صارفین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک نے گانوں کے شوقین افراد کے لیے نئی ایپ لانچ کی تھی فیس بک نیو پراڈکٹ ایکسپیریمنٹیشن (این پی ای) کی ٹیم کی جانب سے ایک جانب سے ’بارز‘ نامی ایپلی کیشن کو امریکا میں آزمائشی طور پر پیش کیا گیا –

فیس بک کی ایپ بارز کے تحت ایسے لوگ جو ریپنگ کرنے کے خواہش مند ہیں، ان کی کافی مدد ہو سکے گی جبکہ یہ صارفین کو سینکڑوں بیٹس بھی فراہم کرے گی جس پر ریپر 60 سیکنڈز کی ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ بارز ایپلی کیشن میں ریپنگ لیرکس لکھنے پر ایپ دھنیں، آڈیو اور ویڈیو فلٹرز تجویز کرے گی نئی ایپ میں ٹک ٹاک کی طرح ہی فیڈ ہوگی جس پر دوسروں کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز نظر آئیں گی اور اگر آپ کو کسی کی ویڈیو پسند آئے گی تو اسے لائیک کرنے کے لیے فائر (آئکن) پر کلک کرنے سے وہ ویڈیو لائیک ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں فیس بک نے نیوز فیڈ کو مزید کنٹرول کرنے والے نئے فیچرز متعارف کرائے فیس بک کے اس فیچرز کے ذریعے صارف اپنی فیڈز کی الگورتھم رینکنگ کو بند کرسکتے ہیں اور نیوز فیڈ پر اپنی پسند کا مواد دیکھ سکتے ہیں۔ نئے فیچرز کے ذریعے صارف کمنٹ آڈینس کو کنٹرول کرسکتا ہے لیکن اس فیچر کے ذریعے صرف اسی آڈینس کو کنٹرول کیا جاسکے گا جنہیں مینو میں سے منتخب کیا گیا ہو۔فیچرز کے ذریعے نیوز فیڈ کو ترتیب دینے اور براؤز کرنے میں آسانی ہو گی ساتھ ہی صارف نیوز فیڈ پر اپنی مرضی کا مواد دیکھ سکتا ہے۔اس فیچر کے استعمال سے سوشل میڈیا پر تنقید سے بچا جا سکتا ہے تاہم مذکورہ فیچر فوری طور پر بڑی کمپنیز کے پیجز، مواد تیار کرنے والے اداروں، معروف شخصیات اور برانڈز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت شخصیات، اداروں اور برانڈز کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنی پوسٹس پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیں یا پھر محدود کردیں۔

یعنی پوسٹ کرنے کے بعد انہیں کمنٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی آپشن دیا گیا ہے اور نئے فیچر کے تحت فیس بک شخصیات، اداروں اور برانڈز سے پوچھے گا کہ وہ چاہیں تو اپنے خاص دوستوں یا پیجز کو ہی کمنٹس کرنے کی اجازت دیں، چاہیں تو کمنٹس کا سیکشن ہی بند کریں۔

فیس بک نے ’ فیورٹس‘ نامی فیچر متعارف کروایا تھا جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں اور منتخب پیجز کے مواد کو ترجیحی بنیاد پر دیکھ سکتے ہیں۔

فیورٹس ٹول کے ذریعے کوئی بھی صارف 30 دوستوں اور پیجز کو منتخب کرسکتا ہے جس کے بعد انہی دوستوں یا صفحات کی پوسٹس نیوز فیڈ پر سب سے پہلے نظرآئیں گی۔

فیس بک نے گانوں کے شوقین افراد کے لیے نئی ایپ لانچ کردی

فیس بک کاعوامی ویڈیوزکےاعداد و شماراورکاپی رائٹس جیسےمسائل کیلئےآرٹیفیشل…

فیس بک کا سیاسی و سماجی گروپوں سے متعلق اہم اقدام

فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے

فیس بک پلیٹ فارم اور انسٹاگرام پر بطورعطیہ جمع کی گئی رقم پانچ ارب ڈالرتک جا پہنچی

کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات :فیس بک نے وینزویلا کے صدر کا آفیشل پیج…

پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ترجمان فیس بک

فیس بک نے نیوز فیڈ سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

فیس بک کے بانی سمیت 50 کروڑ صارفین کی تفصیلات آن لائن لیک

Comments are closed.