فیس بک نے گانوں کے شوقین افراد کے لیے نئی ایپ لانچ کردی

0
29

سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے گانوں کے شوقین افراد کے لیے نئی ایپ لانچ کردی۔

باغی ٹی وی :غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نیو پراڈکٹ ایکسپیریمنٹیشن (این پی ای) کی ٹیم کی جانب سے ایک جانب سے ’بارز‘ نامی ایپلی کیشن کو ابھی امریکا میں آزمائشی طور پر پیش کیا گیا ہے-

فیس بک کی ایپ بارز کے تحت ایسے لوگ جو ریپنگ کرنے کے خواہش مند ہیں، ان کی کافی مدد ہو سکے گی جبکہ یہ صارفین کو سینکڑوں بیٹس بھی فراہم کرے گی جس پر ریپر 60 سیکنڈز کی ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ بارز ایپلی کیشن میں ریپنگ لیرکس لکھنے پر ایپ دھنیں، آڈیو اور ویڈیو فلٹرز تجویز کرے گی نئی ایپ میں ٹک ٹاک کی طرح ہی فیڈ ہوگی جس پر دوسروں کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز نظر آئیں گی اور اگر آپ کو کسی کی ویڈیو پسند آئے گی تو اسے لائیک کرنے کے لیے فائر (آئکن) پر کلک کرنے سے وہ ویڈیو لائیک ہو جائے گی۔


رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے اسمارٹ واچ کی تیاری پر بھی کام شروع کردیا گیا ہےاسمارٹ واچ کے ابتدائی ورژن کو 2022 میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جس میں اوپن سورس اینڈرائیڈ آپریٹںگ سسٹم اور بلٹ ان سیلولر کنکشن موجود ہوگا۔

فیس بک کی اسمارٹ واچ فٹنس اور صحت پر زیادہ توجہ دے گی جبکہ میسجنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور اسمارٹ واچ میں ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ ایپ ابھی صرف امریکا میں محدود صارفین کے لیے ہی ہے جب کہ ایپ کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کرنے کے حوالےسے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a reply