پی ایس ایل 6 کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آج مد مقابل آئیں گے

0
46

گزشتہ روز پی ایس ایل کے 2 میچز کھیلے گئے تھے۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ملتان سلطانز کی جانب سے کراچی کنگز کو 196 رنز کا ہدف دیا گیا جسے کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان اور 18ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا تھا۔دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 4 وکٹوں کے نقصان میں حاصل کر لیا۔کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا گیارہوں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔کراچی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا گیارہوں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔اب تک دونوں ٹیموں نے پی ایس ایل 6 میں تین تین میچز کھیلے ہیں جن میں سے وہ دو میچز میں فتحیاب رہیں جبکہ ایک میں انکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز کی قیادت بابر اعظم اور لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کریں گے۔

Leave a reply