چہرے کے نکھارکے لیے نہایت آزمودہ ماسک
جلد کی رنگت نکھارنے کے لیے آلو کا ماسک لگائیں اس کے لیے کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں رات کو سونے سے پہلے لگائیں تمام رات میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا صبح روئی کے پھائے کو پانی میں ڈ بو کر اس سے چہرہ صاف کر لیں اس کے بعد منہ دھو لیں
شلجم اور گاجر پانی میں ابال کر انہیں کچل لیں اور اس آمیزے کو چہرے پر لگا کر آدھا گھنٹہ تک جذب ہونے دیں آدھے گھنٹے بعد دودھ میں بھیگی ہوئی روئی سے چہرے کو صاف کر ڈالئے یہ آپ کے چہرے کی میل صاف کرکے رنگ کو نکھار دے گا
کیل مہاسوں کے لیے
ایک کھانے کے چمچ شہد کو ہلکا سا گرم کرکے اس میں ہم وزن دہی پھینٹ کر زیادہ ایکنی والے حصوں پر لگائیں پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھوئیں یہ ماسک تمام اقسام کی جلد کے لیے مفید ہے
ایک چائے کا چمچ۔بیسن دو چائے کے چمچ دودھ اور دو سے تین قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اسکے بعد منہ دھولیں چار ہفتوں تک اسے روزانہ۔استعمال کریں اس کے بعد ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال کریں رنگت بالکل گوری ہو جائے گے