ہو سکتا ہے آپ کو اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لئے ایک بہترین طریقہ درکار ہو اسی لئے آپ کو ایسی آپ کی جلد کی دیکھ بھال کے لئے ایسی ٹپس بتاتے ہیں جو مصروف خواتین کے لئے یقیناً کارگر ثابت ہوں گی ان پر عمل کر کے آپ محسوس کریں گی کہ آپ اپنے لائف سٹائل کو تبدیل کئے بغیرکس طرح اپنی جلد کا خیال رکھ سکتی ہیں
فیس ماسک:
فیس ماسک کا شمار جلد کی حفاظت کے لئے استعمال ہونے والی ایسی پراڈکٹس میں ہوتا ہے جو بالکل بھی وقت یا محنت طلب نہیں ہوتیں البتی ان کا ستعمال جلد کو نکھار دیتا ہے ان کا مقصد چہرے کی صفائی اور تازگی بخشنا ہے اپنی جلد کے مطابق کوئی بھی ماسک لگایا جا سکتا ہے کیونکہ ماسک میں چہرے کو نمی پہنچانے والے ایکسفلائٹ کرنے اور نرم و ملائم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے آپ وقت کی کمی کی وجہ سے ماسک سوتے ہوئے یا نہانے کے دوران بھی لگا سکتی ہیں ماہرین جلد کے مطابق ماسک چہرے پر رات کو اپنا اثر زیادہ دکھاتے ہیں بہترین کولاجن موئسچرائزر کا اپنے لئے انتخاب کریں اور اسے چند ہفتوں تک استعمال کریں
کلینزنگ:
ویسے تو ہر ایک کے لئے ضروری ہے کہ سونے سے پہلے وہ اپنی چہرے پر کلینزنگ کر کے سوئے اس سے جلد کئی مسائل سے دو چار ہونے سے بچ جاتی ہے کثیر العمل اثرات والی چہرے کی دیکھ بھال کے لئے ایسی پروڈکٹس استعمال کرنی چاہیئں جو ایک سے زیادہ مقاصد کے لئے استعمال کی جاتی ہوں مثال کے طور پر اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ کو کریمی یا ملکی کلینزر لینا چاہیئے ایسے کلینزر کے دو فائدے ہوں گے اس کے اتسعمال سے چہرے کی صفائی تو ہو گی ہی ساتھ میں موئسچرائزر کے استعمال کی ضرورت نہیں رہے گی اور سن بلاک بھی ایسا لیں جو موئسچرائزنگ کی بھی خوبیاں رکھتا ہو اگر آپ کے پاس ایسا سن بلاک نہیں ہے تو سن بلاک اور موئسچرائزنگ کریم کو ملا کر لگا لیں
ٹونرز:
مصروف خواتین کے لئے ایک اور موثر ٹپس معیاری ٹونر کا استعمال ہے ٹونر چہرے کو نرم ملائم بنانے کے ساتھ ساتھ نمی پہنچاتا ہے اور غیر ضروری چکنائی کا خاتمہ بھی کرتا ہے اسے سپرے بوتل میں ڈال کر رکھ لیں اور روئی کے ساتھ لگانے کی بجائے صبح یا شام کو سپرے کریں اسے کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں اسے لگا کر میک اپ سے پہلے موئسچرائزنگ لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی چہرے کی صفائی کرنے کے لئے اسے چہرے پر سپرے کر کے ہلکا سا مساج کر لیں میک اپ اتارنے کے لئے اگر ٹائم نہ ملے تو گیلے ٹشو پیپر سے اچھی طرح چہرہ صاف کر کے ٹونر سپرے کرنے کے بعد سو جائیں