ٹویٹر کے بعد فیس بک بھی پاکستان میں بند
ٹویٹر کے بعد فیس بک بھی پاکستان میں بند کر دی گئی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں فیس بک کو بلاک کر دیا ہے، جس سے 44 ملین سے زائد صارفین مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی سے محروم ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے خدشات اور غلط معلومات پھیلانے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے فیس بک کو بلاک کرنے کے زبانی احکامات موصول ہوئے تھے۔ جس کے بعد پی ٹی اے نے فیس بک کو پاکستان میں بلاک کرنا شروع کر دیا ہے لیکن تحریری احکامات ابھی باقی ہیں۔
اسلام آباد سے صحافی زبیر قصوری کے مطابق یہ پیشرفت گزشتہ روز پاکستان میں فیس بک سروسز میں عارضی خلل کے بعد سامنے آئی جو مبینہ طور پر مکمل بلاک کے لیے ایک ٹیسٹ رن تھا۔ حکومت نے اس سے قبل مارچ میں اسی طرح کی وجوہات بتاتے ہوئے ایکس (ٹویٹر) کو بلاک کر دیا تھا۔
ٹویٹر کے بعد فیس بک کے بند ہونے سے پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصہ دیکھنے میں آیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کے اس اقدام پر اپنی مایوسی اور تشویش کا اظہار کرنے کے لیے انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے متبادل پلیٹ فارمز کا سہارا لیا ہے۔پی ٹی اے نے فیس بک کی بندش کے حوالہ سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ،
کی میں نے آپ کو ریپلائے دینے سے پہلے وی پی این بند کیا
پھر فیس بک پر چلا گیا اور جب چیک کیا تو کام کر رہا تھا— Abdur Rehman Burki (@AbdurRehman7_) July 18, 2024
انٹرنیٹ مانیٹر ’نیٹ بلاکس‘ نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان بھر میں فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن ہوگئی ہے، میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پیز) پر فیس بک کی سروس ڈاؤن ہے،علاوہ ازیں دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں صارفین کو فیس بُک کے علاوہ انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنے بھی دشواری کا سامنا ہے۔
ایکس”ٹویٹر”ملکی سلامتی کیلیے خطرہ،بحال نہیں کیا جا سکتا،وزارت داخلہ
ٹویٹر کی بندش، پشاور ہائیکورٹ نے کئے نوٹس جاری،جواب طلب
ٹویٹر کی بندش، شہری کی درخواست پر نوٹس جاری
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی