دنیابھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز جزوی ڈاؤن ہیں. صارفین کومیسیجزبھیجنے اور موصول ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکہ، برطانیہ، یورپ، جاپان کے صارفین بالخصوص متاثر ہوئے ہیں. صارفین کو میسجز بھیجنے میں مشکلات پیش آنے پر پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر میں فیس بک ڈاﺅن، واٹس ایپ ڈاﺅن اور انسٹاگرام ڈاﺅن کے نام سے ہیش ٹیگز ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہے ہیں. دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں سوشل میڈیا صارفین متاثر ہوئے ہیں.
فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا ایپس میں پرابلم آئی ہے، مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.