کراچی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

0
53

کراچی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر زندگی بچانے والی جعلی ادویات ضبط کرلیں۔ جبکہ نیو کراچی پولیس نے ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی سندھ کے ساتھ جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، اس دوران مختلف اقسام کی جعلی ادویات بنانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جمیل حسین، ناظم ملک اور وجاہت ملک شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو مینوفیکچرنگ یونٹ، دس مختلف اقسام کی مشین، ایک ہزار مختلف اقسام کے اینٹی بائیو ٹک، انجیکشن، کھلی ادویات اور ستر کلو سالٹ خام کیمیکل اور پینتیس ڈائی برآمد کی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے برآمد جعلی ادویات زندگی بچانے والی ادویات کی نقل تھی جس سے بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a reply