کراچی: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے حلقہ این اے 240 کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی-
باغی ٹی وی : فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حلقے این اے 240 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز کے قریبی علاقوں میں پارٹی کیمپ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی، ان کیمپوں میں سے 22 فیصد پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
جامعہ بنوریہ کے مہتمم کی مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس آمد، مصطفیٰ کمال سے ملاقات
فافن نےواضح طور پراپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ پولنگ اسٹیشنزپرخفیہ اسکرینیں غائب تھیں اورووٹرز کی تصدیق کے اقدامات نہ ہونا بھی بے ضابطگیاں تھیں این اے 240 ضمنی انتخاب میں تشدد کے دو ہائی پروفائل واقعات ہوئے، پولنگ اسٹیشن نمبر 52 کے باہر حریف جماعتوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لانڈھی ے میں ایک پارٹی کے ایک اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حلقے میں خوف سے ووٹرز کے باہر جانے اور ووٹ ڈالنے کی حوصلہ شکنی ہوئی، جنرل الیکشن میں 37.38 فیصد کے مقابلے میں غیر معمولی 8.38 فیصد ووٹرز ٹرن آؤٹ رہا این اے 240 میں 440 بیلٹس کو گنتی سے خارج کر دیا گیا، کامیاب اور رنر اپ کے درمیان جیت کا فرق محض 65 ووٹوں کا تھا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں فوج سے مدد طلب کرلی
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں این اے 240 کی نشست پر گزشتہ روز ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی تھی جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے میدان مار لیا اس ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار میدان میں تھے جبکہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے-