اداکار فہد مصطفی نےحال ہی میں مومن ثاقب کے شو حد کردی میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے جہاں بہت ساری باتیں کیں وہیں یہ بھی بتایا کہ ایک بار میں عمرہ کرنے کےلئے گیا وہاں مجھے ایک خاتون نے آواز دی ، وہ عورت کافی عمر کی تھی 70 سال کے قریب تو وہ تھیں، وہ وہیل چئیر پر تھیں ، مجھے لگا کہ انہوں نے مجھے پہچان کر آواز دی ہے میں ان کے پاس خوشی خوشی چلا گیا، جب ان کے پاس گیا تو انہوں نے نہایت ہی سنجیدگی سے مجھ سے پوچھا کہ پتر تم عمرہ کرنے آئے تو ہو اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے ہیں.
میںنے ان کا سوال سنا تو خاموش ہو گیا، فہد مصفطی نے کہا کہ” کبھی کبھی زندگی میں ایسے لوگ بھی مل جاتے ہیں جن کے ساتھ نہ آپ غصہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کو ان کے سوال کا غصے سے جواب دے سکتے ہیں.”’ فہد مصطفی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا کام بہت ایمانداری سے کیا ہے اور خود پر اپنا ہی پیسہ خرچ کیا ہے. لیکن کسی کی سوچ پر نہ پہرہ دیا جا سکتا ہے نہ ہی کسی کو سوال کرنے سے روکا جا سکتا ہے.