امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ میں یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور، کسان اور عوام کو ان سرمایہ داروں اور ان کے فرسودہ نظام کے خلاف ایک ہونا ہو گا، اس کے لیے جماعت اسلامی بہترین پلیٹ فارم ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غریب عوام کو حکومت کو حوالے نہیں کرسکتے، بجلی کا بل ہر مہینے غریب پر بم بن کر گرتا ہے۔الیکشن میں بجلی کے یونٹ معاف کرنے کے جھوٹے دعووں پر سوال کریں گے، مزدوروں کا حق کھا کر میڈیا پر بیان دینے والی حکومتیں سمجھتی ہیں مزدوروں کا حق ادا کر دیا، سچی بات یہ ہے کہ ان حکومتوں کو مزدوروں کے حقوق کا احساس ہی نہیں، مہذب دنیا میں مزدوروں کا حق دیا جاتا ہے ان کا تحفظ کیا جاتا ہے، موجودہ حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں کہ مزدور بیمار پڑ جائے تو اس کے گھر کا کیا عالم ہو گا،موجودہ نظام لوگوں کو سہولتیں دینے کے بجائے منشیات کا عادی بنا دیتا ہے، مزدور کے ساتھ متوسط طبقہ بھی پس رہا ہے صرف ایک طبقہ فائدہ لے رہا ہے

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 پر بننے والی جعلی حکومت کو نہیں مانتے، جس کا حق ہے اسے دیا جائے، پی ٹی آئی حکومت میں اہم فیصلے وہی کرتے تھے جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے آئے تھے،عمران خان جب جیل سے باہر آئیں گے تو ان سے سوال کیا جائے گا،اسحاق ڈار کو بھی نائب وزیراعظم بنا دیا گیا، کیونکہ وہ سمدھی تھے، اب بچوں اور بھائی کے بچوں کا نمبر ہے وہ حکومتی عہدوں پر بھی اور پارٹی عہدوں پر بھی ہوں گے،

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Shares: