”فیری ٹیل “ سیزن ون کی مقبولیت اور شائقین کے اصرار کے بعد فیری ٹیل سیزن 2 ، پانچ اگست سے ہم ٹی وی پر شروع کیا جا رہا ہے. سیزن ون کی طرح دوسرا سیزن بھی یقینا اپنے ناظرین کیلئے جذبات اور ہر قدم پر قہقہوں کی بارات ثابت ہو گا. ”فیری ٹیل “سیزن ٹو بنانے والوں کا دعوی ہے کہ ہمارے ناظرین سیزن ون سے بھی زیادہ مزاح اور کہانی میں مضبوطی دیکھ سکیں گے ۔امید اور فرجاد سمیت دیگر اداکاروں کی زندگی ایک نئے مگر اسی دلفریب انداز میں آگے بڑھتی نظر آئے گی۔ ”فیری ٹیل “اپنے دیکھنے والوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ‘ تسلسل کیساتھ دلفریب داستان ‘ خوبصورت رومان ‘ مزاح اورخوشگوار حیرتوں کے سمندر میں لے جائے گا۔
”مومنہ دُرید پروڈکشن کے بینر تلے پیش کی جانے والے ”فیری ٹیل “ سیزن ٹو کے اداکاروں میں حمزہ سہیل‘سحر خان‘ عینہ خان‘عدنان رضا میر‘ سلیم شیخ‘آمنہ یوسف‘ثمن انصاری‘سلمیٰ حسن‘ حنا رضوی‘ تحسین وجاہت چشتی‘راحت خان ‘غنی اور دیگر شامل ہیں”۔یاد رہے کہ ”فیری ٹیل “ کے پہلے سیزن نے ٹیلی ویژن کے منظر نامے پر طوفان برپا کر دیا‘ رمضان المبارک کے تناظر میں بنایا گیا یہ رومانوی اور مزاح سے بھرپور ڈرامہ یقینا ایک ایسا ڈرامہ ہے جسے دیکھنے والوں نے پسندیدگی کی سند پاگیا ۔اس ہلکے پھلکے مزاحیہ ڈرامے میں گھلی ہوئی محبت کی چاشنی نے نے ملک بھر کے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔ ڈائریکٹر علی حسن اور رائٹر سارہ مجید نے ایک دلچسپ داستان کے تانے بانے کچھ اس انداز میں بنے ہیں جو ناظرین کے دل کی گہرائیوں میں اپنا گھر کرگئے ۔