ریٹنگ کے لئے نادر علی اندھے ہوجاتے ہیں متھیرا

انہیں خواتین کے ساتھ بات کرنے کی تمیز نہیں
0
50
mathira

معروف میزبان اور اداکارہ متھیرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نادر علی پر تنقید کی ہے جم کر. انہوں نے کہا ہےکہ نادر علی کو خواتین سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے ،وہ نہیں جانتے کہ کسی خاتون سے کس طرح سے بات کرنی ہے. وہ خواتین کو اپنے پاس انٹرویوز کے لئے بلاتے ضرور ہیں لیکن ان سے سوالات اس قسم کے کرتے ہیں کہ وہ پریشان ہوجاتی ہیں کہ کیا جواب دیں. انہوں نے کہا کہ مجھے نادر علی کے پروگرام میں جانے کا اتفاق ہوا لیکن تجربہ بالکل بھی اچھا نہیں تھا، وہ عجیب و غریب سوالات کرتے رہے جس کی وجہ سے بار بار ری ٹیک کرنا پڑا .

انہوں نے کہا کہ ”گزشتہ دنوں نادر علی نے جس طرح سے سنیتا مارشل سے ان کے مذہب کے حوالے سے گفتگو کی وہ انتہائی گھٹیا عمل تھا” ہم کیسے کسی کے مذہب اور عقیدے کے بارے میں سوالات کر سکتے ہیں. نادر علی کی نسبت تابش ہاشمی اچھا شو کرتے ہیں اور تمیز سے بات کرتے ہیں اپنے مہمانوں سے خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ اسی لئے تو وہ آئے اور چھا گئے.نادر علی صرف ریٹنگ کے لئے الٹے سیدھے سوالات کرتے ہیں اور ریٹنگ کے لئے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں.

گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرونگا ایچ ایس وائی

”فیری ٹیل “ کا دوسرا سیزن 5 اگست سے شروع ہو گا

سائرہ نسیم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

Leave a reply