اداکار فیصل قریشی جو کہ باصلاحیت اداککار ہیں ان کے کریڈٹ پر بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ جیسے ڈرامے ہیں. انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا کہ یہ نمبر ون اداکار ہیں، فیصل قریشی کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، فیصل قریشی انٹرویوز بھی بہت کم دیتے ہیں لیکن انہوں نے تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کی. اس میں ان سے مختلف سوالات ہوئے ایک سوال ایسا بھی ہوا ، لیکن یہ سوال کرنے سے پہلے ان کی آنکھوںپر پٹی باندھی گئی اور ان سے کہا کہ ایک تصویر ہے بتائیے کس کی ہے. تصویر تھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی، اس تصویر کے بارے میں فیصل قریشی کو تابش نے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک آئٹم ہے، فیصل نے کہا کہ مرد ہے تابش نے کہا کہ
جی ہاں لیکن آئٹم ہے فیصل نے کہا کہ سیاستدان ہے اور کرکٹر رہ چکا ہے؟ تابش نے کہا کہ جی ہاں لیکن ہے آئٹم خواتین کی نظر میں، فیصل قریشی نے جھٹ سے کہا عمران خان. اس کے بعد فیصل قریشی نے عمران خان کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو ……. پھر فیصل قریشی نے کہا کہ ہر کسی کو ہر ایک کے بارے میں بولنے کا ھق ہے خصوصی طور پر جس کو وہ پسند کرتا ہے. لوگ عمران خان کو بھی پسند کرتے ہیں لہذا ان کوھق ہے ان کی فیور کریں.