حال ہی میں فیصل قریشی نے فیشن آئی کون فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی . ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے آج تک بالی وڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کےلئے پاکستان کو گالی دینی پڑتی ہے . اپنے ملک کو برا بھلا کہنا پڑتاہے. انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا ، میںپاکستان سے بہت محبت کرتا ہوں اور اس کا اظہار میں کرتا بھی رہتا ہوں اور جو غلط ہے اسکو غلط کہتا ہوں اور ڈنکے کی چوٹ پر ایسا کرتا ہوں، میری ایسی باتوں کی وجہ سے میرے بھارتی مداح مجھ سے نالاں بھی رہتے ہیں.
فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ”شاہ رخ خان کو پاکستان سے بہت محبت ملی ان کی پر فلم کو پسند کیا گیا لیکن انہوں نے کیا کیا ”؟ انہوں نے پاکستان مخالف فلموں میں کام کیا اور شہرت کمائی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاو ل بھٹو زرداری کے ساتھ بھارت میںکیا گیا ؟ ایسی مثالیں آپ کو پاکستان میںکبھی نہیں ملے گی بلکہ جو بھی یہاں بھارتی فنکار آیا اسے بہت عزت دی گئی . میں کبھی بھی اپنے ملک کو برا بھلا کہہ کر بالی وڈ میں کام کرنے کو ترجیح نہیں دوں گا.