کراچی : فیصل سزواری والدین ، اہلیہ بچیوں کو کرونا ہوگیا،دعائے صحت کی خصوصی درخواست،اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے اہل وطن سے دعائے صحت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس وقت سخت پریشان ہیں ،ان کی فیملی کے اکثرافراد کو کرونا ہوگیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں فیصل سبزواری نے کہا کہ پہلے میرے والدین ، اہلیہ اوردوبچیاں کرونا وائرس کی شکارہوگئیں ہیں اب میں خود کرونا وائرس کا شکارہوگیا ہوں میری رپورٹ بھی مثبت آئی ہے
ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری نے اپنے گھرکی پریشان کن صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان میںسے صرف دوبیٹیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں باقی سب اس وائرس کا شکارہوگئے ہیں
فیصل سبزواری نے دعائے صحت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی ذات کے علاوہ کوئی شفادینے والا نہیں اللہ ہی صحت وتندرستی عطاکرنے والے ہیں تمام اہل وطن سے درخواست ہے کہ وہ ان کی صحت کاملہ عاجلہ کے لیے اللہ کے حضورخصوصی دعائیں کریں اللہ سب کا حامی وناصر ہواورسب کو شفادے ، فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ ہرکوئی جانتا ہے کہ ہسپتالوں میں اس وقت جگہ نہیں ہے ، گھرہی حفاظتی تدابیر کےساتھ رہ ہے ہیں








