فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ملتوی،ن لیگ مفاہمت چاہتی ہے یا منافقت، فیصل واوڈا

0
47

فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ملتوی،ن لیگ مفاہمت چاہتی ہے یا منافقت، فیصل واوڈا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست کی سماعت 17اگست تک ملتوی کر دی گئی

فیصل واوَڈا اوردرخواست گزار میاں آصف محمود کے نمائندے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے .الطاف ابراہیم قریشی نے استفسار کیا کہ میاں آصف محمود خود کیوں نہیں آئے ؟ آپ کو ریلیف نہیں چاہیے تو ہمیں کیوں ڈسٹرب کرتے ہیں ؟قادر مندوخیل نہیں آتے ، اس کا مطلب ہے کہ وہ دلچسپی نہیں رکھتے ، الیکشن کمیشن نے نااہلی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ  صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

قبل ازیں فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت ہر چیز کاحصہ ہے ،ڈرنا صرف اللہ سے چاہیے ،میرے مخالفین مجھ سے ڈرتے ہیں نہ ہی میں کسی سے ڈرتا ہوں ن لیگ حکومت سے مفاہمت یا منافقت جو بھی چاہتی ہے، وہ ہی جواب دے سکتے ہیں 17اگست کواگلی پیشی پردوبارہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گا،

Leave a reply