فیصل واوڈانے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے فیصل واوڈاکی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظورکرلی۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزار فیصل واوڈا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے ،رہنما پی ٹی آئی فیصل واوَڈانے حکم امتناع کی بھی استدعاکردی۔
عدالت نے فیصل واوڈا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست سماعت کیلئئے منظور کرلی،عدالت نے فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت کل کیلئے مقرر کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا درخواست منظور کرلی ہے اور کل اس پر سماعت ہوگی۔ خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پرالیکشن کمیشن میں 3شکایات درج ہیں۔
درخواست کے متن میں درج ہے کہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے اور پی ٹی آئی رہنما نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔فیصل واوڈا نے جھوٹا حلف دے کر بددیانتی کی، وفاقی وزیر کو دہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے اوربطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے کر کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔