انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے،شیخ رشید

Sheikh Rasheed

اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی موچکو اور لسبیلہ میں مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی،موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات میں شیخ رشید کی گرفتاری روکنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی گئی، عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی کو نوٹس جاری کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ ایس ایس پی کیماڑی بتائیں کہ عدالتی حکم کے باوجود مقدمے کے آپریشنز کیسے جاری رکھے گئے؟تفتیشی افسر نے کہا کہ لسبیلہ میں درج مقدمے کی اخراج کیلئے رپورٹ بھجوا دی ہے ، محکمے کو مراسلہ بھجوا دیا ہے،

عدالت نے لسبیلہ مقدمے کے مدعی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب چلے سے بھی جان نہیں چھوٹی آپ کی ،سندھ میں بھی 7اے ٹی اے لگ گئی ہے آپ پر ، سندھ پولیس کے افسر نے کہا کہ ہماری تفتیش مکمل ہوگئی ہے،چالان جمع کرانا ہے ، سابق تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کی، 7اے ٹی اے کا اضافہ بھی کیا ، ڈی ایس پی کلفٹن نے کہا کہ اندارج کے وقت شاید کوئی سیاسی معاملہ تھا ، میرے حساب سے تو یہ ایف آئی آر ہی نہیں بنتی،ڈی ایس پی ٹریفک کراچی نے کہا کہ میرے پاس یہ کیس ہوتا تو ایف آئی آر خارج ہوچکی ہوتی،ڈی ایس پی پولیس کلفٹن نے کہا کہ میرا اب تبادلہ ہوچکا ہے ،آئندہ سماعت پر شاید کوئی اور آفسر پیش ہو،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کا بیان نہ لکھیں یہ تو ویسے ہی ایمانداری سے یہ بات بتارہے ہیں ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ کا بیان نہیں ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنارہے ،یہ نہ ہو آپ کی نوکری چلی جائے،کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کردی گئی

عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی 16 سیٹیں ہیں، 3 انوکھا لاڈلا لے گا، بلوچستان کی تین چار سیٹیں فضل الرحمان لے گا ،آصف زرداری بھی تاش چھاتی سے لگا کر کھیلتے ہیں،میرے اوپر 80 سے زائد مقدمات درج ہوچکے ہیں، کل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی برانچ میں درخواست دائر کروں گا،اگر میں نے جیل سے الیکشن لڑنا ہے تو میں نے رضائی لے لی ہے، میں نے کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا،میں انوکھے لاڈلے کےساتھ بھی رہاہوں ، انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے،میری طبیعت نہیں ٹھیک میں ہاتھ جوڑکر بڑے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں،میری طبیعت اور صحت ٹھیک نہیں، جتنے میرے اوپر کیس ہیں، کل پتہ چلے گا، نو مئی والے ملزمان کے لئے ہاتھ جوڑ کر بڑے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں‌کہ انکو معاف کیا جائے، میری کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، جو بے گناہ ہیں، انکو معاف کر دیا جائے.مجھے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، عمران خان کے حوالہ سے سوال پر شیخ رشید نے کوئی جواب نہیں دیا،

Comments are closed.