شہناز انصاری قتل کیس، فیصلہ سنا دیا گیا، بیٹی کی عدالت کے باہر دہائیاں

0
65
شہناز انصاری قتل کیس، فیصلہ سنا دیا گیا، بیٹی کی عدالت کے باہر دہائیاں

نوشہرو فیروز ،سابق رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قتل کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ماڈل کورٹ نوشہرو فیروز نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی ،ملزم کی بہن اور والد سمیت مقدمے میں نامزد 3 ملزمان بری کر دیئے گئے، رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو دو سال قبل قتل کیا گیا تھا ،عدالت نے ایک ملزم وقار کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے،

عدالتی فیصلے کے بعد شہناز انصاری کی بیٹی فاطمہ شہناز انصاری نے ملزمان کی بریت کے خلاف احتجاج کیا، اس موقع پر وہ عدالت کے باہر روتی رہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے،

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

شہناز انصاری کو دریا خان مری کے قریب گاوں چاناری میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کو تین گولیاں لگی تھیں، انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی موت ہوئی،شہناز انصاری پیپلز پارٹی کی دیرینہ رکن تھیں اور وومین ونگ کی رہنما بھی رہیں، پولیس کے مطابق دشمنی کی وجہ سے ایم پی اے کو قتل کیا گیا،تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹی بہن کا سسرالیوں سے جگہ کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، خاتون ایم پی اے بہن کے شوہر کے انتقال پر سسرالیوں کے گھر گئیں تھیں۔ جگہ کے تنازعے پر خاتون ایم پی اے کو مقدمہ درج کرانے کو کہا تھا۔

Leave a reply