یہ بچہ کس کا ہے؟ فیصل آباد،10 سالہ بچےکوکباڑ کی دوکان پر کام نہ کرنے پر قتل کردیا گیا
فیصل آباد:غربت کے مارے ننھے بچے کا قتل ،نہ کسی کو ترس آیا اور نہ ہی پتہ کیا کہ آخر غلام محمد آباد میں ایک ننھی جان 10 سالہ زخمی بچہ کس کا ہے.؟ اطلاعات کے مطابق کچھ شہریوں نے غلام محمد آباد میں ایک بچے کو زخمی حالت میں دیکھا تو اسے الائیڈ ہسپتال پہنچایا گیا .ڈاکٹروں نے ہرممکن کوشش کی لیکن بچہ زخموں کی تاب نہ لا کر اپنے خالق حقیقی سے جاملا.بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جس کے بعد اس میں ملوث لوگوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی
بادل کی والدہ اور سمیت محلے کی دیگر خواتین نے بتایا کہ بادل نے دوکان پر کام کرنے سے اس لیے انکار کیا تھا کہ مزدوری بہت کم ملتی ہے. عینی شاہدین نے بتایا کہ کباڑ خانے کا مالک باد ل کو زبردستی لے کر گئے ہیں .اور پھر کام نہ کرنے پر تشدد کرکے اسے قتل کردیا ہے.
تھانہ غلام محمد آباد کے ایس ایچ او ایوب ساہی نے بتایا کہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے .دوسری طرف لواحقین نےالائیڈ اسپتال کے باہر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کیا
اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کہاں گئے وہ حکومتی دعوے کہ وہ چائلڈ لیبر ختم کردیں گے .شہریوں نے کہا کہ ہمیں دکھ اس بات کا ہے کہ غریب والدین اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے اپنے ننھے منھے بچوں کو بھی مجبورا محنت مزدوری کے لیے بھیج دیتے ہیں لیکن حکومت کو کوئی احساس نہیں